ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب میں کروناوائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 1912کیسز

سعودی عرب میں کروناوائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 1912کیسز

Mon, 11 May 2020 14:32:14    S.O. News Service

ریاض،11؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 1912 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔مملکت میں اب تک ایک دن میں کرونا وائرس کے مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے اتوارکو اطلاع دی ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کا شکار مزید سات افراد وفات پاگئے ہیں اور اب تک اس مہلک وَبا کے متوفیوں کی تعداد 246 ہوگئی ہے جبکہ کل کیسوں کی تعداد 37136 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق کرونا وائرس کے نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 35 فی صد سعودی شہری ہیں اور 65 فی صد دوسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافے کے باوجود شرح اموات دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم اور صحت یاب ہونے والوں کی شرح کہیں زیادہ ہے۔سعودی عرب میں اب تک کل تشخیص شدہ کیسوں میں صرف 0۰7 فی صد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ قریباً 30 صد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 1313 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور کل تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 11457 ہوگئی ہے۔

ان کی فراہم کردہ تفصیل کے مطابق مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں،ان کی تعداد 438 ہے۔اس کے بعد جدہ میں 374، دارالحکومت الریاض میں 363 اور مدینہ منورہ میں کرونا وائرس کے 248 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔الدمام میں 104 ، الہفوف میں 72 اور القنفذہ میں 52 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔باقی مریضوں کا تعلق مملکت کے دوسرے شہروں اور صوبوں سے ہے۔


Share: